حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت الله العظمی وحید خراسانی نے آج ایران کے ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراه ڈاکٹر قبادی سے ملاقات میں معذور لوگوں کی خدمت کو افضل عبادتوں میں شمار کرتے ہوے کہا کہ معذور لوگوں کے ساتھ اپنے اولاد کی طرح محبّت سے پیش آئیں۔
اس مرجع تقلید نے مزید کہا: آپ کی یہ کام بہت قیمتی ہے، کیونکہ معذور لوگوں کی خدمت کرنا جن کی دل دکھی ہے افضل عبادتوں میں سے ہے۔
انہوں نے کہا: پروردگار عالم نے حضرت موسی(علی نبینا و آله و علیه السلام) سے فرمایا: "انا عند القلوب المنکسرة" میں ٹوٹے ہوئے دلوں کے پاس ہوں۔ اور معذور و ناتوان افراد سے زیادہ اور کوئی شکستہ دل نہیں۔
حضرت آیت الله وحید خراسانی نے فرمایا کہ ان شاءاللہ آپ سب روزانہ تلاوت قرآن کو نہ بھولیں اور اس کو بارگاہ امام زمانہ(علیهالسلام) میں ہدیہ کریں، وہ خود ہر کام میں آپ کی مدد کریں گے۔
انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا: اس کام کی قدر و قیمت کو جانیں اور ان لوگوں سے اپنے اہل و عیال کی طرح پیش آئیں۔ آپ لوگوں کے لیے عظیم اجر و ثواب ہے۔